اسلام آباد(ارسلان احمد ملک)ڈی سی او چکوال شہر و گردونواح ٹریفک مسائل کے باعث بننے والے رکشوں موٹر سائیکلوں کے زون روٹ بنانے کا حکم جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق غیر رجسٹر رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔تعلیمی اداروں کے آمنے سامنے نو پارکنگ ایریا میں کھڑے ہونے والی گاڑیوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں ہو گی سخت کار وائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی سی او آفس میں ٹریفک مسائل حل کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکرٹری ضلع ٹرانسپورٹ اتھارٹی چکوال ،ٹی ایم اے چکوال، ڈی ایس پی ٹریفک،رکشہ نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسروں نے شمولیت کی۔ اجلاس کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کامران اکبر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چکوال شہر و گردونواح میں موٹرسائیکل اور رکشہ کی بڑھتی ہوئی تعداد ٹریفک مسائل کا سبب بن رہی ہے جس پر ڈی سی او نے شرکاء اجلاس کے متفقہ فیصلے سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ٹریفک کے بہاؤ میں تسلسل کے لئے رکشوں کے چھ رون روٹ بنائے جائیں۔رکشہ مالکان اپنی پسند کے زون روٹ کا انتخاب کر کے رون روٹ کا نام باقائدہ تختی کی شکل میں اپنے رکشے کے سامنے والے حصہ پر نمایاں جگہ پو آویزاں کریں۔بغیر لائنس رکشہ اور دیگر گاڑیوں کے خلاف سخت کار وائی کی جائے گی۔جس پر رکشہ مالکان نے یقین دہانی کرا دی۔

0 comments:

Post a Comment

 
Blogger TemplateAttock Up Dates © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top