اسلام آبا د (شہزاد احمدملک)سنئیر صحافی ملک سعید اختر پتوالی کے والد محترم خالق حقیقی سے جا ملے تفصیلات کے مطابق سینکڑوں سوگ واروں کی موجودگی میں محروم کو ان کے آبائی گاؤں پتوالی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔والد کے انتقال پر ملک سعید اختر سے سیاسی رہنماؤں اور صحافی برادری نے اظہار تعزیت اور مغفرت کیلئے دعا کی سیاسی رہنماؤں میں سے ملک فلک شیر اعوان اور حکیم یاسر اور سنئیر صحافیوں اور کالم نویسوں کے علاوہ الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں نے بھی اظہار تعزیت کی جن میں چوہدری غلام ربانی ،ڈاکٹر نثار احمدملک،قاضی عبدلقادر ،چیرمین تلہ گنگ پریس کلب(الیکٹرونک میڈیا )سعید ارشاد حسین کاظمی صدر تلہ گنگ پریس کلب الیکٹرونک میڈیا ملک ارشد کوٹگلہ شامل ہیں۔سنئیر صحافی ملک سعید اختر پتوالی قومی اخبارات و جرائد سے منسلک ہیں ڈیلی تلہ گنگ نیوز ارسلان احمدملک اور شہزاد احمدملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مرحوم پتوالی کی اہم شخصیات میں شامل تھے پتوالی کے عوام معروف شخصیت سے مرحوم ہو گئے ہیں جس کا خلا شائد پر نہ ہو سکے انہوں نے دعا کی مرحوم کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام حاصل ہو (آمین)
Next
Newer Post
Previous
This is the last post.

0 comments:

Post a Comment

 
Blogger TemplateAttock Up Dates © 2013. All Rights Reserved. Powered by Blogger
Top